لنکا کا ورلڈ کپ اسٹارآسٹریلیا میں بس ڈرائیوربن گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
 ورلڈ کپ فائنل کا اسٹار اب اسڈیئرنگ کے پیچھے
ورلڈ کپ فائنل کا اسٹار اب اسڈیئرنگ کے پیچھے

 

 

 پہلےانٹر نیشنل کرکٹر۔پھر بیرون ملک بالنگ کوچ اوراب بس ڈرائیور۔ایک ایسا کرکٹر جس نے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا ہو اب بس کا ڈرائیور بن چکا ہے۔

جی ہاں!ہندوستان کے خلاف عالمی کپ 2011 کا فائنل کھیلنے والے سری لنکن بالر سورج رندیو بس ڈرائیو بن ‏گئے۔ عالمی سطح پراپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن پلیئر نے کرکٹ چھوڑ کر زندگی کا نیا ‏سفر شروع کر دیا۔ملیبرن میں سٹی بس سروس کے سلسلے میں سورج رندیو سمیت کئی افراد نے ڈرائیو بھرتی ہونے ‏کے لئے درخواست دی جسے منظور کر لیاگیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کی اسپن ٹریننگ کے لئے سری لنکن کھلاڑی کی خدمات حاصل ‏کی تھیں وہ کافی عرصے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس کرا رہے تھے۔

awazthevoice

سورج رندیو سمیت دیگر دو سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی ڈرائیوننگ کے لئے درخواست دی اور ‏انہیں بھر ملازمت مل گئی۔ رندیو کا کہنا ہے کہ مجھے کرکٹ آسٹریلیا نے بلایا اور خدمات حاصل کیں اس دوران ملازمت کا جو ‏موقع ملا اسے وہ گنوانا نہیں چاہتے تھے۔