ثانیہ کو شعیب کا تحفہ۔ شادی کی سالگرہ ہی بھول گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2021
بھول ہوگئی ۔۔۔
بھول ہوگئی ۔۔۔

 

 

۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی شادی کی سالگرہ ہی بھول گئے۔شعیب نے شادی کی سالگرہ ایک دن بعد یاد آنے اور تاخیر سے مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا پر ہی بیگم ثانیہ مرزا سے معافی مانگ لی۔شعیب ملک نے ٹوئٹ میں ثانیہ سے معافی کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’غلطی سے مسٹیک ہوگیا، ہمیشہ کی طرح ایک دن تاخیر سے سالگرہ کی مبارکباد‘۔سابق کپتان نے ٹوئٹ میں بیگم کے لیے ’بےغم ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔