شاہین آفریدی کا اسپیل ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
شاہین آفریدی کا اسپیل ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار
شاہین آفریدی کا اسپیل ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ قرار

 

 

دبئی : ہندوستان کے خلاف میچ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کی جانب سے کرایا گیا سپیل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

 ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے پہلے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوورز میں انڈیا کی دو اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیگ راؤنڈ سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی جب کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی جہاں اس کے مقابلے میں آسٹریلیا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کی شام ایک ٹویٹ کے ذریعے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر شاہین آفریدی کے ابتدائی سپیل کو فاتح قرار دیا گیا تو شائقین کرکٹ خصوصا پاکستانی ٹویپس نے اسے ’کامیابی کا درست حقدار‘ بھی قرار دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس سے قبل ’مین آف دی ٹورنامنٹ‘ کے طور پر آسٹریلین ڈیوڈ وارنر کے تقرر پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس فیصلے پر دعمل دینے والوں کا موقف تھا کہ سیمی فائنل تک بنائے گئے رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہنے والے بابراعظم اس بات کے زیادہ حقدار تھے کہ انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا جاتا۔