سماجی دوری میرے لئے کوئی نئی نہیں ۔ ثانیہ مرزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2021
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

 

سماجی دوری میرے کوئی نئی بات نہیں تھی۔اس لئے کورونا کے بعد کی زندگی سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ یہ کہنا ہے ہندوستان کی سابق ٹینس سنسنی ثانیہ مرزا کا۔ جو پہلے سے ہی سماجی دوری کی قائل تھیں۔انہوں نے دنیا میں رائج ہونے والے نئے فیشن کو بہت پہلے سے اپنانے کا انکشاف  کیا ہے۔وہ بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے ہی سماجی دوری کی عادی تھیں

 انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنی دو تازہ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں بہت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ثانیہ مرزا جو آج کل بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود ہیں، نے دو تصاویر ’فیکٹ‘ کے مختصر سے پیغام کے ساتھ شیئر کی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ڈھلتے سورج کی پوٹریٹ ہے۔

ان دونوں تصاویر کی اصل وجہ ٹی شرٹ پر لکھا پیغام ہے جسے انہوں نے فیکٹ ’ سچائی‘ قرار دیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا یہ پیغام سماجی دوری سے متعلق ہے جس میں وہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ وہ تو سماجی فاصلہ تو دنیا میں رائج ہونے سے پہلے سے رکھ رہی ہیں۔‘واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماہرین کی جانب سے اس کی بہترین احتیاط سماجی فاصلہ رکھنے کو قرار دیا تھا۔ ماہرین کی اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے اب دنیا بھر میں سماجی دوری رائج ہوچکی ہے۔