ثانیہ مرزا :والد عمران مرزا نے اسکول کی یادگار تصویر پوسٹ کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
یادگار فوٹو
یادگار فوٹو

 

 

معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی اسکول پرنسپل کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔عمران مرزا نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی اسکول پرنسپل کے ساتھ ایک یاد گار تصویر شیئر کردی ہے ۔

 انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2003 میں ثانیہ کےومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر اسکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی یادیں ۔‘خیال رہے کی ثانیہ مرزا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں نصر اسکول سے حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اسکول کو دیتی ہیں ۔

 ایک انٹریو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ نصر اسکول وہ جگہ ہے جس نے انہیں ہندوستان کی نمبر ون ٹینس پلیئر بننے کے خواب کو پورا کرنے کی آزادی دی ۔ثانیہ مرزا کی یہ یادگار تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہے، اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔