نماز کے لئےمہلت، انگلینڈ کے کھلاڑی ریحان احمد کو خوشی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 20 d ago
نماز کے لئےمہلت، انگلینڈ کے کھلاڑی ریحان احمد کو خوشی
نماز کے لئےمہلت، انگلینڈ کے کھلاڑی ریحان احمد کو خوشی

 

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ریحان احمد ، دورہ ہند کے دورے کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے تعاون کرنے پر کپتان بین سٹوکس کے ممنون ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحان احمد نے بی بی سی سپورٹ سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ بین سٹوکس نے ساتھی کرکٹر شعیب بشیر اور اُن کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے۔

ریحان احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ابوظہبی میں جمعے کے دن ٹیم کی ٹریننگ تھی۔ اُس دن میں نے اور شعیب بشیر نے نماز پڑھنی تھی۔ میں نے اپنے ٹیم مینیجر وین بینٹلے کو میسج کیا کہ کیا ہم نماز کی وجہ سے آج ٹریننگ چھوڑ سکتے ہیں؟

نوجوان سپنر نے مزید کہا کہ سٹوکس نے مجھے فوری طور پر میسج کیا کہ اگر ایسی کسی بھی بات کی ضرورت ہو تو ہمیشہ میرے پاس آیا کرو۔ میں اس بات کو پوری طرح سمجھتا ہوں اور وہ اپنی اس بات پر قائم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی عبادت کرتا ہوں، وہ (سٹوکس) مجھے بہت عزت دیتے ہیں۔ اس دورے پر سب لوگ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ریحان احمد نے بین سٹوکس اور انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم کی جانب سے ٹیم میں دلیرانہ ماحول کو پیدا کرنے پر بھی بات کی۔ وہ کہتے ہیں کہ بین سٹوکس اور برینڈن مکلم کو ناکامی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ اس بات پر توجہ دیتے ہیں کہ ناکامی سے اچھی چیزیں کیسے ڈھونڈنی ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اگر میں چار گیندیں غلط کروں اور پانچویں گیند پر وکٹ حاصل کروں تو وہ لگاتار 16 اچھی گیندیں کروانے سے بہتر ہیں۔ خیال رہے انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انڈیا نے انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے دی تھی جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہے۔