ریشابھ پنت کا انگلینڈ میں کورونا پازیٹیو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2021
ریشابھ پنت
ریشابھ پنت

 

 

لندن: ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ریشابھ پنت کا انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ویرات کوہلی کی زیر قیادت ٹیم اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں موجود ہے اور بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو کر جمعرات کو ٹور میچ کے لیے ڈرہم روانہ ہو گی۔

 ریشابھ پنت کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے لہٰذا وہ ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے جبکہ وہ گزشتہ ہفتے سے قرنطینہ میں ہیں۔گزشتہ ماہ پنت نے سوشل میڈیا پر یورو کپ 2020 فٹبال میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈالی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اسی دوران وہ وائرس کا شکار ہوئے۔

بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے انگلینڈ میں موجود اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حال ہی خبردار کیا تھا کہ یوروپ کپ یا ومبلڈن اوپن جیسی پرہجوم جگہوں سے پرہیز کریں ۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوحں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شکست کے بعد سے ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے۔