آئی پی ایل نیلامی کے لئے رجسٹریشن مکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-02-2021
آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے ہونے والا کھلاڑیوں کا رجسٹریشن مکمل ہو گیا ہے
آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے لئے ہونے والا کھلاڑیوں کا رجسٹریشن مکمل ہو گیا ہے

 

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کے لئے ہونے والا کھلاڑیوں کا رجسٹریشن مکمل ہو گیا ہے

 چینئی میں18فروری کو ہونے والی نیلامی کے لئے 1097 کھلاڑیوں کو رجسٹرد کیا گیا ہے جس میں 283 غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا کہ آئی پی ایل نیلامی کے لئے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 04 فروری کو ختم ہوا - 1097 رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں 814 ہندوستانی اور 283 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں-