33 سالہ رحمت شاہ کا یہ پانچواں ٹیسٹ سنچری تھا جبکہ رواں سال انہوں نے دوسری مرتبہ سنچری بنائی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کے کپتان شبمن گل جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
افغانستان کرکٹ کے لیے یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹیم نے رواں ماہ زمبابوے اور بنگلہ دیش پر مشتمل سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھی اپنی تاریخ کی بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔زمبابوے کے تجربہ کار کھلاڑی کریگ اروائن نے بھی ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں 9 مقام کی بہتری کے ساتھ 48ویں پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے شارجہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری بنائی تھی۔
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے اختتام پر بھی کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی۔ ویسٹ انڈیز کے کیوم ہاج 12 مقام ترقی کرکے 52ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے ٹاپ 100 سے نکل کر براہ راست 60ویں پوزیشن پر آگئے۔ ویسٹ انڈیز کے امیر جنگو نے بھی 28 مقام کی بہتری کے ساتھ 62ویں پوزیشن حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 11 مقام کی چھلانگ لگائی اور مشترکہ طور پر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ وہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی 4 مقام ترقی کرکے 31ویں پوزیشن پر آگئے۔ان کے ساتھی جسٹن گریوز نے بھی شاندار کارکردگی کے بعد ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ایک مقام کی بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔
دوسری جانب ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچوں کے بعد بولنگ رینکنگ میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ ہندوستان کے 3 گیند بازوں نے اپنی پوزیشن بہتر بنائی۔آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے ویلنگٹن میں دوسرے میچ میں 28 رنز دے کر 2 وکٹ حاصل کرنے کے بعد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں 23 مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے 21ویں پوزیشن حاصل کی۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے آکلینڈ میں سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹ حاصل کرنے کے بعد 11 مقام کی بہتری کے ساتھ مشترکہ طور پر 31ویں پوزیشن حاصل کی۔ہندوستان کے تیز گیند باز گرنور برار نے بھی نمایاں ترقی کی۔ سیریز میں اب تک 7 وکٹ حاصل کرکے سب سے آگے رہنے والے گرنور ٹاپ 100 سے نکل کر 48ویں نمبر پر پہنچ گئے۔نیوزی لینڈ کے گیند باز جیکب ڈفی اور کائل جیمیسن کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی۔ ڈفی 8 مقام ترقی کرکے 43ویں جبکہ جیمیسن 24 مقام کی چھلانگ لگاکر 60ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔