ایشین گیمز: پارول چودھری نے دوسرا میڈل اپنے نام کیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-09-2026
 ایشین گیمز: پارول چودھری نے  دوسرا میڈل اپنے نام کیا
ایشین گیمز: پارول چودھری نے دوسرا میڈل اپنے نام کیا

 



آئچی ناگویا۔ ہندوستانی ایتھلیٹ پارول چودھری نے ایشین گیمز 2026 میں 3 دن کے اندر اپنا دوسرا برونز میڈل جیت لیا۔ انہوں نے پیر کو خواتین کی 5000 میٹر دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے 15:14.61 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ یہ کامیابی حاصل کی۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق پارول نے آخری لمحے تک بھرپور مقابلہ کیا۔

اپان کی نوزومی تاناکا نے 15:11.65 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ بحرین کی وِن فریڈ یاوی نے 15:10.18 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔5000 میٹر میں پارول کا برونز میڈل اس کامیابی کے ایک دن بعد آیا ہے جب انہوں نے خواتین کی 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ انہوں نے 9:08.67 سیکنڈ کا وقت نکال کر برونز میڈل جیتا تھا اور اس مقابلے میں نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

پارول کی آئچی ناگویا مہم کا آغاز 26 ستمبر کو خواتین کی 1500 میٹر فائنل سے ہوا تھا۔ انہوں نے 4:09.46 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد 27 ستمبر کو انہوں نے 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں برونز میڈل جیتا اور پیر کو 5000 میٹر میں بھی برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔پارول نے مسلسل 3 دن 3 فائنل میں حصہ لیا۔ انہوں نے 2 مقابلوں میں پوڈیم پر جگہ بنائی جبکہ 1500 میٹر میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

پارول کے تازہ ترین برونز میڈل کے ساتھ ایشین گیمز میں ہندوستان کے ایتھلیٹکس میڈلز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ خواتین کی 5000 میٹر فائنل میں سخت مقابلے کے دوران پارول نے آخری مرحلے میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پارول کے برونز میڈل کے بعد ہندوستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔ ہندوستان نے اب تک 4 گولڈ۔ 18 سلور اور 20 برونز میڈل جیتے ہیں۔ ہندوستان میڈل ٹیبل میں 12 ویں مقام پر ہے۔ ایتھلیٹکس میں ہندوستان نے اب تک 16 میڈلز حاصل کیے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو وِتھیا رام راج نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈلز میں 54.75 سیکنڈ کے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ برونز میڈل جیتا۔ انہوں نے وہ قومی ریکارڈ بھی توڑ دیا جو ان کے اور پی ٹی اوشا کے نام مشترکہ طور پر تھا۔گلویر سنگھ نے بھی ایشین گیمز میں اپنا دوسرا سلور میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے مردوں کی 1500 میٹر دوڑ میں 3:36.72 سیکنڈ کے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جاپان کے کازوتو ایزاوا نے گیمز ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔