عالمی مقابلے سے ایک دن قبل پاکستانی تیراک ’لاپتہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2022
پاکستانی تیراک ’لاپتہ
پاکستانی تیراک ’لاپتہ

 

 

اسلام آباد: پریشان حال پاکستان کے سر پر ایک اور مصیبت نازل ہوئی ہے ہے ملک میں معاشی بحران کے دوران اب لوگوں کا پاکستان چھوڑ کر بھاگنا بھی شروع ہوگیا ہے-  بات عام آدمیوں کی نہیں ہے بلکہ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی ہے-

پاکستان کے دفتر خارجہ نے یورپی ملک ہنگری میں 19 ویں فینا ورلڈ اکویٹکس چیمپین شپس میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی ایتھلیٹ کے گذشتہ ہفتے غائب ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جمعے کو دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہمارے بڈاپسٹ میں مشن نے بتایا ہے کہ انہیں ہنگری کے حکام نے پاکستانی ایتھلیٹ کے غائب ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے

22 سالہ فیضان اکبر پیشہ ور تیراک ہیں، جو ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں چار گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔ وہ ہنگری میں 17 جون سے 3 جولائی تک جاری رہنے والے فینا ورلڈ اکویٹکس چیمپئن شپس کے 19 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے 19 جون کو 100 میٹر کے ایونٹ میں شرکت کرنا تھی لیکن وہ نہیں آئے۔

عالمی سوئمنگ کی ویب سائٹ فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی نیشن (فینا) پر درج معلومات کے مطابق فیضان کے نام کے آگے ’ڈی این ایس‘ یعنی ’ڈڈ ناٹ سٹارٹ‘ (شروع نہیں کر پائے) درج ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا نہ تو پاکستان سوئمنگ فیڈریشن اور نہ ہی ہنگری میں مقابلے کے منتظمین نے پاکستانی مشن کو ایونٹ میں جنوبی ایشیائی ملک کے ایتھلیٹس کی شرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا ’(پاکستانی) مشن اس معاملے کے حوالے سے ہنگری کے حکام سے رابطے میں ہے۔‘