پاکستان :ہاکی اور بال چرانے والا گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2021
لو پکڑا گیا چور
لو پکڑا گیا چور

 

 

 بہاولپور : پاکستان میں پچھلے ہفتے اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جب بہاولپور میں اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے ہاکی اور بال چوری کرنے اور مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی تھی۔

یہ سب ایسے وقت ہوا تھا جب خود سمیع اللہ حیات سے ہیں۔ بہر حال اب یہ حرکت کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 اس کے ساتھ ہی مجسمے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ بہاولپور پولیس نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کےمجسمے سے نازیبا حرکت کرنے، ہاکی اور بال چوری کرنے والا ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑا اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

 بہاولپور پولیس نے بھی گرفتار ملزم کی مجمسے کے پاس ہتھکڑی لگی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔