ہماری بلے بازی نے مایوس کیا: مورگن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 آئی پی ایل 14
آئی پی ایل 14

 

 

 ممبئی

راجستھان رائلس (آر آر) کے ہاتھوں یہاں ہفتے کے روز آئی پی ایل 14 کے 18 ویں مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ ان کی بلے بازی مایوس کن رہی ۔

پوری پاری کے دوران ٹیم میں اچھا اسکور بنانے اور میچ جیتنے کے لیے قوت ارادی کی کمی تھی اور شروعات میں ہی ہی وکٹ گرنے سے وہ میچ میں کافی پیچھے ہو گئے۔

 مورگن نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا کہ ہم نے راجستھان کے گیندبازوں کو پوری طرح سے دباؤ میں نہیں رکھا اور راجستھان نے پچ کو بھانپتے ہوئے اس کا اچھے ڈھنگ سے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ہونے والے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 133 رنز کا ہلکا اسکور کھڑا کیا جسے راجستھان رائلس (آر آر) نے آسانی سے عبور کر لیا ۔ راجستھان رائلس (آر آر)کی طرف سے کپتان سنجو سیمسن نمایاں اسکورر رہے اور انہوں سے سب سے زیادہ 42 رنز اسکور کئے ۔ راجستھان رائلس (آر آر)کے کرس مورس کو چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔