’شاہین آفریدی بنے افسر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2022
’شاہین شاہ آفریدی ہی  پولیس کو ٹھیک کرسکتے ہیں
’شاہین شاہ آفریدی ہی پولیس کو ٹھیک کرسکتے ہیں

 

 

پشاور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی طور پر خیبرپختونخوا پولیس کا افسر بنا دیا گیا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پختونخوا کے محمکہ پولیس نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نہ صرف خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا ہے بلکہ انہیں ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کا اعزازی عہدہ بھی دے دیا گیا ہے۔

پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبہ پختونخواہ کے چیف سیکریٹری شہزاد خان بنگش اور آئی جی پختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری نے شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی عہدے سے نوازا اور انھیں محمکے کی خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی پولیس کی وردی پہنے کافی پرجوش نظر آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے پختونخواہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بھی پختونخوا پولیس کو کرکٹرز کی ضرورت ہوگی وہ کسی بھی پروگرام میں حاضر ہوجائیں گے اور وہ پولیس کے ساتھ ہیں۔‘ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کے اپنے والد پولیس میں تھے اس لیے انہیں پتہ ہے کہ پولیس کی ذمہ داری کتنی مشکل ہوتی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو پولیس کی وردی میں دیکھ کر صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ’شاہین بہت اچھے لگ رہا ہیں، ماشاللہ۔‘