ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ: 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک، فائنل احمد آباد میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2023
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ: 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک، فائنل احمد آباد میں
ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ: 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک، فائنل احمد آباد میں

 

ممبئی: ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ -  کرکٹ انفو نے اس کا انکشاف یا دعوی کیا ہے- تاہم ابھی تک آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ون ڈے ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ باقی میچ بنگلور، چنئی، دہلی، دھرم شالہ گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، اندور، راجکوٹ اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ 46 دن تک جاری رہے گا اور 3 ناک آؤٹ سمیت 48 میچز کھیلے جائیں گے۔