نوواک جوکووچ بنا ومبلڈن کا فاتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
نوواک جوکووچ
نوواک جوکووچ

 

 

عالمی نمبر ایک جوکووچ نے اٹلی کے مٹیو بریٹینی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔ جوکووچ کو پہلے سیٹ میں 6-7 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انھوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 4-6، 4-6 اور 3-6 سے اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کا مسلسل تیسرا ومبلڈن ٹائٹل تھا، جبکہ انھوں نے اپنے کیریئر میں 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبر ایک اسٹار نے رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ 20، 20 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ خیال رہے کہ یہ نواک جوکووچ کے کیریئر کا مجموعی طور پر چھٹا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔