ممبئی نے حیدر آباد کو ہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2023
ممبئی نے حیدر آباد کو ہرایا
ممبئی نے حیدر آباد کو ہرایا

 

ممبئی:  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 69ویں لیگ میچ میں ممبئی انڈینز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم نے 201 رنز کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ممبئی کے کیمرون گرین نے آئی پی ایل کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ جبکہ آکاش مدھوال نے 4 وکٹیں حاصل کیں

 وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایس آر ایچ نے 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی نے ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلور کی شکست کے ساتھ، ممبئی نے اب پلے آف میں اپنی جگہ پر مہر لگا لی ہے کیونکہ  گجرات نے دن کے دوسرے میچ میں بنگلور کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ ایم آئی اپنا اگلا ایلیمینیٹر میچ ایل ایس جی کے خلاف کھیلے گی