محمد سراج کو ملا ’مہندر‘کا تحفہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
یادگار تحفہ
یادگار تحفہ

 

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا میں شاندار ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے زبردست محنت کرنی پڑی تھی۔ ٹیم انڈیا کے کئی نئے چہروں نے اس فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔۔جس کے بعد ہندوستان نے پچھڑنے کے باوجود سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔

ممتاز صنعت کار آنند مہندرا نے اس وقت ان چھ کھلاڑیوں کو کاریں تحفے دینے کا وعدہ کیا تھا ، ان میں فاسٹ بولر محمد سراج بھی شامل تھے۔ سراج کو حال ہی میں اس کا تحفہ ملا اور اتوار کے دن ، سراج نے ایس یو وی کے لئے آنند مہندرا کا شکریہ ادا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ سراج نے ٹویٹ کیا ، "ااس وقت اپنے احساسات کو الفاظ میں بیانکرنے سے قاصر ہوں۔ میں ایسا کچھ کہہ سکتا ہوں نہ کر سکتا ہوں جس سے اس خوبصورت ترین تحفہ کی خوشی کے احساسات کو بیان کیا جاسکے۔