شراب کے اشتہار سے نجات معین علی کو ملی چینئی سپر کنگز سے اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2021
بات  اصول کی۔۔۔
بات اصول کی۔۔۔

 

 

نئی دہلی۔ برطانوی آل راﺅنڈر معین علی نے اپنی ٹیم چینئی سپر کنگز کی انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ شراب کے اشتہار کے ساتھ یہ کٹ نہیں پہن سکتے۔

سپر کنگز کی انتظامیہ نے معین علی کی درخواست قبول کرتے ہوئے صرف ان کی کٹ سے الکوحل والے اشتہار کو ہٹوا دیا۔آئی پی ایل 2021 میں سپر کنگز نے برطانوی آل رانڈر معین علی کو 7 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ بھی اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے الکوحل کے اشتہار والی کٹ نہیں پہنتے تھے۔

اس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران الکوحل کو پروموٹ کرنے سے انکار کر دیا تھا جن میں بابراعظم، اظہر علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے بھی الکوحل والی شرٹ پہننے سے منع کیا تھا۔