مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے مستعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے مستعفی
مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے مستعفی

 


کراچی: مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جائزے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ اب وہ اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں، مصباح نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ استعفی کا یہ وقت صحیح نہیں ہے لیکن وہ مزید چیلنجز سے نبردآزما نہیں ہوسکتے۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے انہیں اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

وقار یونس نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں اور نوجوان کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹ میں دونوں کرکٹر کے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کی بات کہی ہے۔