میسی کا امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی میں شمولیت کا فیصلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2023
میسی کا امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی میں شمولیت کا فیصلہ
میسی کا امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی میں شمولیت کا فیصلہ

 

میامی: دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں۔

 اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کر رہے ہیں جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے۔