مہندر سنگھ دھونی کے والدین کورونا سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2021
مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی

 

 

رانچی

ہندوستانی عالمی فاتح ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے والدین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سابق کرکٹ کپتان کے والد پان سنگھ دھونی اور والدہ دیوکی دیوی بھی عالمی وبا کی زد میں آگئے ہیں جنھیں رانچی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سابق کپتان کے والدین رانچی للگڑوامیں ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ اس فارم ہاؤس میں سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ گائیوں کی بھی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔