لکھنو نے آئی پی ایل میں چنئی کو ہرایا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2024
لکھنو نے آئی پی ایل میں چنئی کو ہرایا
لکھنو نے آئی پی ایل میں چنئی کو ہرایا

 

لکھنؤ:کپتان کے ایل راہول (82) اور کوئٹن ڈی کاک (54) کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت کی بنیاد پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کے خلاف ایک اوور باقی رہ کر آٹھ وکٹوں سے آسان فتح درج کرائی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی نے چھ وکٹ پر 176 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں لکھنؤ نے 19اوور میں دو وکٹ پر 180 رنز بنا کر میچ جیت لیا 

رویندر جڈیجہ کا شمار دنیا کے بہترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔ اس کی مثال ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 میں دیکھنے کو ملی۔ رویندر جڈیجہ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف چنئی سپر کنگز کے لیے میدان مار لیا۔ بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں چنئی سپر کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی لیکن یہ میچ جدیجہ کے لیے بہت خاص تھا

 اس میچ میں رویندرا جدیجا نے ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا۔ یہ کیچ لکھنؤ کے کپتان کے ایل راہل کا تھا۔ راہل نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر پتھیرانا کے خلاف کٹ لگائی۔ پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہے جڈیجہ نے اپنے بائیں ہاتھ سے ہوا میں اڑتی گیند کو کیچ کیا۔ اس کیچ کو دیکھ کر چنئی کے کپتان روتوراج گائیکواڑ کو یقین نہیں آیا۔ اس نے منہ پر ہاتھ رکھا

 اس میچ میں رویندرا جدیجا نے بھی بلے سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ چنئی سپر کنگز نے انہیں چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رویندر جڈیجہ نے ففٹی لگائی۔ ان کے بلے نے 40 گیندوں میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مڈل آرڈر میں جڈیجہ نے چنئی کی اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو 176 تک پہنچانے میں مدد کی