کارتیکیہ شرما انڈین اسپورٹس فین ایوارڈ 2022 سےسرفراز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-06-2022
کارتیکیہ شرما انڈین اسپورٹس فین ایوارڈ 2022 سےسرفراز
کارتیکیہ شرما انڈین اسپورٹس فین ایوارڈ 2022 سےسرفراز

 

 

 نئی دہلی:کھیلوں کے فروغ دینے والے اور ہریانہ سے راجیہ سبھا کے نومنتخب رکن کارتکیہ شرما کو ہندوستانی کھیلوں میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لئے انڈین اسپورٹس فین ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے۔

ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ، ہندوستان کی پہلی اولمپک تمغہ جیتنے والی خاتون کھلاڑی کرنم مالیشوری اور اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلوان یوگیشور دت نے اتوار کی رات یہاں ایک تقریب میں کارتیکیہ کو یہ اعزاز پیش کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس میں ارجن ایوارڈز اور دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ کئی شخصیات، موجود تھیں۔

جن میں کشتی سے راج سنگھ، کرکٹ سے راج کمار شرما اور سرنجیت سنگھ، باڈی بلڈنگ سے بھوپیندر دھون، مکے بازی سے راجکمار سنگوان اور وکاس کرشنن شامل تھے۔

 ہندوستان کے دو سپر فین سدھیر کمار گوتم اور سوگومار کمار بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔