ہندوستان کے خلاف اپنا بیسٹ دوں گا : جیک لچ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2021
جیک لچ
جیک لچ

 



انگلینڈ کے لیگ اسپنر جیک لچ کہتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں اور صرف اپنی کارکردگی پر ہی توجہ مرکوز کررہے ہیں- لچ گزشتہ مہینے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز میں شامل تھے جو تقریبا گزشتہ ایک سال کے وقفے کے بعد ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ لیچ نے سری لنکا کے خلاف دس وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ان کو ابھی بھی اپنی کارکردگی میں اصلاح کی ضرورت ہے۔

لچ کے علاوہ انگلینڈ کے آف اسپنر ڈومنک بیس ہندوستان کے خلاف انگلش ٹیم کے اسپن شعبے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں