مذہب کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے۔کوہلی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-10-2021
مذہب کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے۔کوہلی
مذہب کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے۔کوہلی

 

 

دبئی:ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد ٹیم انڈیا کے بالر  محمد شامی کو ان کے مذہب کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انہیں ’کمزور لوگ‘ قرار دے دیا۔

 سنیچر کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے کہا کہ ’ہم میدان میں کسی مقصد کے لیے کھیلتے ہیں۔ ہم سوشل میڈیا پر موجود ان کمزور لوگوں کی طرح نہیں جن کے اندر کسی کے سامنے آ کر بات کرنے کی ہمت نہیں۔‘

 سابق کھلاڑیوں نے محمد شامی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر میچ ہارنے کے بعد محمد شامی کو اسلامو فوبیا پر مبنی پیغامات بھیجے گئے۔ کوہلی نے کہا کہ ’کسی پر مذہب کی بنیاد پر حملہ کرنا سب سے افسوسناک بات ہے۔ نہ تو میں اور نہ ہی شامی اس طرح کے لوگوں کے لیے اپنی زندگی کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیں گے۔

ان کہنا تھا کہ کسی کو آن لائن نشانہ بنانا ایک مشغلہ بن چکا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے اثرات ڈریسنگ روم کے ماحول پر نہیں پڑیں گے۔

ہم اس کے (محمد شامی) ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اس کی دو سو فیصد حمایت کرتے ہیں۔

ٹیم کے اندر ہمارے بھائی چارے اور دوستی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔