آئی پی ایل 2027: نیلامی کے لیے 1,220 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2026
آئی پی ایل 2027: نیلامی کے لیے 1,220 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن
آئی پی ایل 2027: نیلامی کے لیے 1,220 کھلاڑیوں نے کرایا رجسٹریشن

 



ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 کی کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 1,220 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں 939 ہندوستانی اور 17 ممالک کے 281 غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 10 فرنچائزز کو نیلامی کے دوران زیادہ سے زیادہ 66 خالی جگہیں پُر کرنی ہیں۔آئی پی ایل 2027 کی نیلامی 16 دسمبر کو گوا میں منعقد ہوگی۔

مجموعی طور پر دستیاب 66 جگہوں میں سے 25 غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مختص ہیں۔ نیلامی سے قبل 10 فرنچائزز نے مجموعی طور پر 184 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے یا اپنی ٹیموں میں شامل کیا ہے۔ ان میں 55 غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

نیلامی کے لیے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں 184 کیپڈ کھلاڑی 994 ان کیپڈ کھلاڑی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے 42 کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کیپڈ کھلاڑیوں میں 925 ہندوستانی ہیں۔ ان میں 127 ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں کھیل چکے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے رجسٹریشن میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جہاں سے 53 کرکٹرز نے نام درج کرائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے 40 ویسٹ انڈیز کے 36 نیوزی لینڈ کے 25 اور افغانستان کے 23 کھلاڑی شامل ہیں۔ سری لنکا کے 21 انگلینڈ کے 16 اور بنگلہ دیش کے 12 کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرایا ہے۔

ایسوسی ایٹ ممالک میں امریکہ سے سب سے زیادہ 13 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور نیپال کے 10-10 کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے 7 زمبابوے کے 6 اور نیدرلینڈز کے 3 کھلاڑیوں نے نام درج کرائے ہیں۔ کینیڈا جاپان اور اسکاٹ لینڈ کے 2-2 کھلاڑی بھی نیلامی کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

1,220 کھلاڑیوں کو 6 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں 14 کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی 170 کیپڈ بین الاقوامی کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممالک کے 42 کھلاڑی گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں کھیلنے والے 127 ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی 798 دیگر ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی اور 69 ان کیپڈ بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔

دستیاب رقم کے اعتبار سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) سب سے آگے ہے۔ اس کے پاس 47.45 کروڑ روپے باقی ہیں جو 10 فرنچائزز میں سب سے زیادہ ہیں۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) 41.65 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے پاس 40.15 کروڑ روپے جبکہ دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کے پاس 39.50 کروڑ روپے باقی ہیں۔

گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے پاس سب سے کم 8.75 کروڑ روپے دستیاب ہیں جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے پاس 14.15 کروڑ روپے باقی ہیں۔ تمام فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر 295.60 کروڑ روپے کا باقی ماندہ بجٹ ہے۔

خالی جگہوں کے اعتبار سے دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کے پاس 9-9 کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی گنجائش ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے پاس 8 جگہیں خالی ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے پاس 7-7 جبکہ چنئی سپر کنگز پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے پاس 6-6 جگہیں دستیاب ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کے پاس 5 اور گجرات ٹائٹنز کے پاس 3 جگہیں خالی ہیں۔

اب تمام فرنچائزز نیلامی کے لیے رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں سے اپنی پسند کے نام پیش کریں گی تاکہ انہیں حتمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جاسکے۔ حتمی نیلامی فہرست اور کھلاڑیوں کے زمروں کا اعلان 4 دسمبر کو کیا جائے گا۔