پیٹ کمنز کوروناکی زد میں ۔آئی پی ایل کا میچ ملتوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
زد میں آگئے
زد میں آگئے

 

 

 انڈین پریمیر لیگ میں آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز اور دوسرے اسٹاف میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے بعد آج ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔آج کولکتہ نائٹ رائیڈراور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ شیڈول تھا۔ آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈر کا حصہ پیٹ کمننز کے ساتھ اسٹاف کے دوسرے لوگ کورونا کیسز سے متاثر ہوئےہیں۔

جن کو فوری طورپر آئسولیٹ کردیا گیاہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فوری طورپر چارٹرڈ فلائیٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور ان کی بحفاظت واپسی کی فکر ہے، اس حوالے سے ہم انڈین کرکٹ بورڈ، اپنے کرکٹرز اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔فوری طورپر ایسے انتظامات ممکن نہیں جس سے کھلاڑیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے واپس لایا جاسکے۔ گزشتہ ہفتے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن پابندیوں کے اعلان سے پہلے اپنے انتظامات کرکے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوٹے ہیں۔ اب حکومت نے پندرہ مئی تک ہندوستان سے انےو الی تمام فلائٹس پرپابندی عائد کررکھی ہے اور ساتھ پانچ سال جیل کابھی عندیہ دیا ہے۔