آئی پی ایل: کولکتہ آخری اوور میں 31 رنز بنا کر جیت گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2023
آئی پی ایل:  کولکتہ آخری اوور میں 31 رنز بنا کر جیت گیا
آئی پی ایل: کولکتہ آخری اوور میں 31 رنز بنا کر جیت گیا

 

 کولکتہ : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے بیٹر رِنکو سنگھ نے دفاعی چیمپیئن گجرات ٹائٹنز کے خلاف تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری اوورمیں پانچ لگاتار چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اتوار کے روز احمد آباد میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز نے جیت کے لیے کے کے آر کو 205 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیم نے دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست د آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے آخری 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر جیت حاصل کی۔

کولکتہ کو آخری اوور میں 29 رنز بنانے تھے۔ امیش یادیو نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر سنگل لیا۔ اس کے بعد رنکو سنگھ نے لگاتار 5 چھکے لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ گیند باز یش دیال تھے۔

 

اس جیت کے ساتھ ہی کولکتہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس کے کھاتے میں 4 نمبر ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل دیکھیں
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 204 رنز بنائے۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز 

 احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات نے 20 اوور میں چار وکٹ پر 204 رنز بنائے۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے

کے کے آر کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے مِسٹری سپنر سنیل نارائن نے تین اور سویاش شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کے کے آر نے بھی پر اعتماد بیٹنگ کی تاہم میچ میں قائم مقام کپتان راشد خان کی سپن بالنگ کے جال میں کے کے آر کے بیٹرز بری طرح پھنس گئے۔ راشد خان نے 17 ویں اوور کی پہلی تین گیندوں پر آندرے رسل، سنیل نارائن اور شاردُل ٹھاکر کو آؤٹ کر کے رواں سیزن کی پہلی ہیٹرک مکمل کی۔

کلکتہ نائٹ رائڈرز کو آخری آٹھ گیندوں پر 39 رنز درکار تھے جبکہ ان کی سات وکٹیں بھی گر چکی تھیں تو یہی گمان کیا جا رہا تھا کہ گجرات ٹائٹنز یہ میچ بآسانی جیت جائے گی۔ تاہم کے کے آر کے بیٹر رِنکو سنگھ نے یش دیال کی آخری پانچ گینوں پر پانچ چھکے لگا کر تاریخ رقم کر دی۔ آخری اوور میں کے کے آر کو 29 رنز درکار تھے۔ 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر اُمیش یادو نے ایک رن بناتے ہوئے سٹرائیک رِنکو سنگھ کو دی جس کے بعد رِنکو سنگھ نے اگلی پانچ گیندوں پر پانچ چھکے جڑ دیے۔

 رِنکو سنگھ نے اپنی تاریخی اننگز میں 21 گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز سکور کیے۔

25 سالہ بیٹر کی شاندار اننگز کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر صارفین بھی تعریف کا اظہار کر رہے ہیں۔
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے رِنکو سنگھ کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’جھومے جو رِنکو، میرے بے بی رِنکو سنگھ، نتیش رانا اور وینکاٹیش ایئر تم لاجواب ہو۔ اور یاد رکھو یہ یقین ہی کافی ہے۔ کے کے آر کو مبارک اور وینکی میسور اپنے دل کا خیال رکھنا سر۔‘