آئی پی ایل: جانیں! کس کو کیا ملا انعام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2023
آئی پی ایل: جانیں! کس کو کیا  ملا انعام
آئی پی ایل: جانیں! کس کو کیا ملا انعام

 

احمدآباد:  انڈین پریمیئر لییگ 2023 کا فائنل  گجرات کے شہر احمد آباد میں مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور ہردک پانڈیا کی دفاعی چیمپیئن ٹیم گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا،رواں سال کے سیزن کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ  روپے ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 13 کروڑ انڈین روپے ملیں گے۔

 تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو سات کروڑ جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کو 6.5 کروڑ انڈین روپے دیے جائیں گے۔

سال 2008 میں جب انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوا تھا تو جیتنے والی ٹیم کو 4.8 کروڑ انڈین روپے دیے گئے تھے یعنی اس اعتبار سے آئی پی ایل کی انعامی رقم میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے-
سال۔2008 میں رنر اپ ٹیم کو بھی 2.8 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔
بی سی سی آئی نے روانہ سیزن کے لیے کل انعامی رقم 46.5 کروڑ روپے رکھی۔

 گذشتہ آٹھ سال سے جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کو نہیں بڑھایا گیا جبکہ 2021 میں رنر آپ ٹیم کے لیے مختص 11 کروڑ کو بڑھا کر 13 کروڑ کر دیا گیا۔

لیکن سال 2010 میں جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو 10 کروڑ روپے دیے گئے تھے جس کی وجہ کرونا کی وبا سے اخراجات میں کی جانے والی کمی تھی۔
انفرادی ایوارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کو اورنج کیپ اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو پرپل کیپ کے ساتھ 15 لاکھ انڈین روپے دیے گئے۔
ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 20 لاکھ روپے جبکہ سیزن کے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کو 12 لاکھ روپے دیے گئے۔
اس کے علاوہ سیزن کے 74 میچوں کے بہترین کھلاڑیوں کو بھی ہر میچ کے ایک لاکھ انڈین روپے دیے گگئے