آئی پی ایل کا آغاز: کولکتہ کی فتح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آئی پی ایل کا آغاز: کولکتہ کی فتح
آئی پی ایل کا آغاز: کولکتہ کی فتح

 

 

ممبئی : کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل-15 کا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ ہفتہ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کے کے آر نے چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ کے کے آر نے 131 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں۔ دھونی کی جگہ چنئی کی کپتانی جڈیجہ کر رہے ہیں، جو میچ کے دوران دباؤ میں پریشان نظر آئے۔ دوسری طرف، کے کے آر کے کپتان شریاس ایر فتح تک ہر موقع پر قابو میں نظر آئے۔

دھونی نے ففٹی کے ساتھ سی ایس کے کی اننگز کو سنبھالا اور مجموعی اسکور 131 تک پہنچا دیا۔ 2019 کے بعد یہ ان کی پہلی آئی پی ایل ففٹی ہے۔ کے کے آر کے لیے امیش نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے اوپنرز کو پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے اس میچ میں 142 رنز کی تیز ترین گیند بھی کی۔ رہانے، جنہوں نے کے آر کے کے لیے 44 رنز کی اننگز کھیلی، جیت کو یقینی بنایا۔ براوو چنئی کے لیے سب سے کامیاب رہے اور انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔