اعجازپٹیل کا قہر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ہندوستانی اعجاز نے ہندوستانی ٹیم کی دس وکٹیں لے کررکارڈبنایا
ہندوستانی اعجاز نے ہندوستانی ٹیم کی دس وکٹیں لے کررکارڈبنایا

 

 

ممبئی ہندوستان میں کرکٹ کا گڑھ ہے۔ ممبئی نے قومی ٹیم کو ایک سے زیادہ کرکٹرز دیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں جا کر مخالف ٹیم کو شکست دی ہے۔

لیکن، آج اس ممبئی میں پیدا ہونے والا کھلاڑی ہندوستانی ٹیم کے لیے مسئلہ بن گیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اعجاز پٹیل نے ہندوستانی بلے بازوں کا غرور اسی گراؤنڈ پر توڑ دیا جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔

مینک اگروال کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز اعجاز خان کی اسپن کو نہ سمجھ سکا۔ اعجاز نے ہندوستانی ٹیم کی تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اعجاز ہندوستان میں ایسا کرنے والے پہلے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں۔ ساتھ اعجاز نے اپنی 10 وکٹیں مکمل کرکے تاریخ رقم کی۔