ہندوستان کی حنا ملک نے انڈر 20 چیمپئن شپ میں پہلا طلائی تمغہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2023
ہندوستان کی حنا ملک نے انڈر 20 چیمپئن شپ میں پہلا طلائی تمغہ
ہندوستان کی حنا ملک نے انڈر 20 چیمپئن شپ میں پہلا طلائی تمغہ

 

 یچیون (کوریا):  ہندوستان کی حنا ملک نے اتوار کو یہاں ایشین انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کے 400 میٹر مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیتا حناملک نے یہ اعزاز53.31 سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے حاصل کیا دوسری طرف، بھرت پریت سنگھ نے مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں 55.66میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔

انہوں نے تیسری کوشش میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل خواتین کی 5000 میٹر کی دوڑ میں انتماپال نے ایونٹ کا پہلا تمغہ ہندوستان کو دلایاتھا