ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2023
ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی
ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی

 

 احمد آباد : ہدوستانی ٹیم نے ایک بار پھر عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب ٹیم انڈیا نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس وقت ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے،

اسی دوران یہ خوشخبری نیوزی لینڈ کے ایک میچ سے سامنے آئی ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ختم ہو گیا ہے، جس میں نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں سے جیت حاصل کی ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ 2023 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ںیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 121، ڈیرل مچل نے 81 اور ٹام لیتھم نے 24 رنز سکور کیے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جس کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ہندوستان کا مقابلہ اب آسٹریلیا سے ہوگا جو پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ یہ میچ 7 سے 11 جون تک لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، 12 جون کو ہونے والے اس میچ کے لیے ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل اسے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔