ہند کے خلاف پاک ٹیم کا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-10-2021
پاکستان نے کیا کھلاڑیوں کے نام کا اعلان
پاکستان نے کیا کھلاڑیوں کے نام کا اعلان

 

 

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستان کے خلاف ٹیم کا اعلان کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کل روایتی ٹکر ہوگی۔ جس کا ہر کسی کو بے چینی سے انتظار ہے۔

کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث رؤف، شاہین شاہ، حسن علی، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان اور حیدر علی شامل ہیں۔ ہندوستان کے خلاف 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ پلینگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہوگا، جس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،

پہلے میچ میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے دوپہر 3 بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ شام کوگا۔