ٹیسٹ سریز: ہارجیت کے بغیر ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-11-2021
 انڈیا۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سریز: ہارجیت کے بغیر ختم
انڈیا۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سریز: ہارجیت کے بغیر ختم

 

 

آواز دی وائس، کانپور

لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ (40 رن پر چار وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (35 پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جھولی میں تقریباً آچکا پہلا ٹسٹ میچ پیر کے روز نیوزی لینڈ کی آخری جوڑی کی جدوجہد کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ڈرا پر ختم ہوگیا۔

گرین پارک گراؤنڈ میں میچ کے آخری دن کے پہلے سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کوئی کامیابی نہیں ملی اور میچ ڈرا کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا لیکن لنچ اور چائے کے وقت کے درمیان میزبان گیند بازوں نے تین اہم وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

جب کہ چائے کے وقفے کے بعد اشون اور جڈیجا نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے میچ کو مکمل طور پرہندوستان کی طرف کر دیا، وہیں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے راچن رویندرا نے 91 گیندوں پر ناٹ آوٹ 18 رن بنائے اور نمبر 11 کے بلے باز اعجاز پٹیل (2 ناٹ آؤٹ، 23 گیندوں) کا وکٹ ہندوستانی گیندباز آخرتک حاصل نہیں کرسکے اور ٹیم انڈیا دہلیز پر کھڑی جیت سے محروم ہوگئی۔