ٹیسٹ کا آخری دن ہوگا فیصلہ کن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
ہندوستان کو جیت کے لئے آخری دن 9 وکٹ درکار
ہندوستان کو جیت کے لئے آخری دن 9 وکٹ درکار

 

 

کانپور:نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ محض 51 رن پر گنوانے کے باوجود ہندوستان نے سنبھالتے ہوئے کھیلتے ہوئے اتوار کے روز چوتھے دن سات وکٹ پر 234 رن بناکر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 284 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ گنوا کر چار رن بنالئے تھے گرین پارک گراؤنڈ میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 296 رنز پر سمٹ گئی۔

پہلی اننگز میں 49 رنز کی اہم برتری حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے آج دوسری اننگز سات وکٹ پر 234 رنز پر ڈکلیئر کردی۔

 آج مہمان ٹیم کی دوسری اننگز کے صرف چار اوورز میں روی چندرن اشون نے سلامی بلے باز ول ینگ کو محض دو ررن کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا شکار بنایا