ہندوستان کی ہاکی میں جیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-07-2021
جیت کا ہیرو
جیت کا ہیرو

 

 

 ٹوکیو:لیجئے! ٹوکیو سے پہلی جیت کی خبر آئی۔آج ہاکی ٹیم نے جیت سے سفر کا آغاز کیا ۔

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار شروعات کرتے ہوئے اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا ہے۔ ہندوستان نے ہاکی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلہ 3 گول سے شکست دی۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو ہرمن پریت رہے، جنہوں نے دو گول داغے۔ ۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر زبردست آغاز کیا۔

ہرمنپریت نے دو گول کئے مردوں کے ہاکی میں ، بہندوستان نے نیوزی لینڈ کو مردوں کے سیکشن کے پول اے میں 3-2 سے شکست دی۔ ہندوستان کی جانب سے ہرمنپریت سنگھ (26 ویں اور 33 ویں منٹ) نے دو اور روپندر پال سنگھ (10 ویں منٹ) نے ایک گول کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین رسل نے چھٹے منٹ میں پہلا گول اور اسٹیفن جینس (43 ویں منٹ) نے دوسرا گول کیا۔ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین یہ 8 واں مقابلہ تھا۔ اس میں ، ہندوستانی ٹیم نے 5 ویں مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔