آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ہندوستان پہلی اننگز میں 296 رنز پر ڈھیر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-06-2023
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ہندوستان  پہلی اننگز میں 296 رنز پر ڈھیر
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ہندوستان پہلی اننگز میں 296 رنز پر ڈھیر

 

 اوول: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف پہلی اننگز میں 173 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اجینکیا رہانے 89، شردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، روہت شرما 15 جبکہ چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی 14، 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شبمن گل اور محمد شامی 13 ، 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سری کار ہندوستان اور امیش یادیو نے 5، 5 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں اجینکیارہانے 89، شردل ٹھاکر 51 اور رویندرا جڈیجا 48 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ روہیت شرما 15، چتیشور پجارا اور ویرات کوہلی 14،14، شبمین گل اور محمد شاملی 13، 13 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 2، 2 جبکہ نیتھن لائن نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 121اعشاریہ 3 اوورز میں 469 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ ناتھن لیون کے حصے میں آئی۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز اسکور کیے تھے جس میں ٹریوس ہیڈ نے 163 اور اسٹیو اسمتھ نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں تھیں۔