حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن:محمد اظہرالدین دوبارہ صدر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-07-2021
محمد اظہرالدین
محمد اظہرالدین

 

 

 حیدرآباد : سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر کی حیثیت سے بحال کردیا گیا ہے لوک پال جسٹس (ر) دیپک ورما نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اظہرالدین کو معطل کرنے والے اپیکس کونسل کے پانچ ممبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ ماضی میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر اظہرالدین کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابقہ ​​ہندوستانی کپتان کو ستمبر 2019 میں ایچ سی اے کا صدر بنایا گیا تھا