ممبئی۔بنگلورو اسٹرائیکرز نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ) کے چوتھے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے بعد 18 رکنی نئی ٹیم تیار کرلی ہے۔ فرنچائز نے ٹیم کے مختلف شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے کئی نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن میں یوگیش پنکر اور سمت ڈھیکلے نمایاں ہیں۔ ٹیم میں گوریش ناگ ویکر۔ فیروز نظام الدین شیخ۔ زید خان۔ جگنیش پٹیل اور میور واگھمارے بھی شامل ہیں۔ اس طرح ٹیم کو بلے بازی۔ گیند بازی اور آل راؤنڈر کے شعبوں میں مختلف متبادل حاصل ہوئے ہیں۔
گزشتہ سیزن میں ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنانے والی بنگلورو اسٹرائیکرز کی نظریں اس مرتبہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور خطاب جیتنے پر مرکوز ہیں۔ٹیم کی تیاریوں اور آئندہ سیزن سے توقعات کے بارے میں بنگلورو اسٹرائیکرز کے مالک اور بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ نئے سیزن اور ٹیم کی صلاحیتوں کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کچھ دلچسپ کھلاڑی شامل ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر ایک متوازن اسکواڈ تیار ہوا ہے۔ بنگلورو اسٹرائیکرز سے وابستہ ہر شخص نئے سیزن کے آغاز کا منتظر ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس بار ٹیم خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار ثابت ہوسکتی ہے۔ہریتک روشن نے لیگ کے ذریعے ہندوستانی کرکٹ کو ملنے والے مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ISPL کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتی ہے جنہیں عام طور پر ایسا پلیٹ فارم نہیں مل پاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ISPL جیسی لیگ ان کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس لیگ سے سامنے آنے والے کھلاڑی مستقبل میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے اور اعلیٰ سطح پر ہندوستانی کرکٹ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔چوتھے سیزن کی میزبانی گوا کرے گا۔ لیگ کا مقصد بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مزید آگے بڑھانے کے ساتھ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔ بنگلورو اسٹرائیکرز کے لیے اس سیزن کا ہدف واضح ہے کہ وہ نئے اسکواڈ کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ سیزن کے مقابلے ایک قدم آگے بڑھیں اور خطاب اپنے نام کریں۔
ISPL کا چوتھا سیزن 6 دسمبر 2026 سے 3 جنوری 2027 تک گوا کے ورنا میں واقع 1919 اسپورٹز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس لیگ کو بالی ووڈ اور فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ان میں سلمان خان۔ امیتابھ بچن۔ اجے دیوگن۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے علاوہ جنوبی ہندوستانی فلمی ستارے سوریہ اور رام چرن بھی شامل ہیں۔ معروف شخصیات کی وابستگی سے لیگ کی مقبولیت اور ملک گیر رسائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔رموزِ اوقاف درست کریںسرخی کو زیادہ جامع بنائیںغیرضروری تکرار کم کریں