ہاکی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انڈیا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2023
ہاکی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انڈیا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
ہاکی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انڈیا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

 

 

 بھونیشور : ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔ اتوار کو  بھوبنیشور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہندوستان کو پینلٹی شوٹ پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

ہندوستان کو ہرانے کے بعد نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ میچ میں ہندوستان کو پہلے 0-2 اور پھر 1-3 سے برتری حاصل ہوئی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کے بعد ہندوستان کا دفاع کمزور پڑ گیا، جس کے بعد 60 ویں منٹ میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کر دیا۔ ہندوستان کی جانب سے للت اوپادھیے، سکھجیت سنگھ اور ورن کمار نے میچ کے ریگولیشن مرحلے میں گول کیے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے سیم لین، کین رسل اور شان فنڈلی نے گیند کو گول میں پھینکا۔ مقابلہ برابر ہونے کے بعد پینٹلی شوٹ آؤٹ کے مرحلے کا آغاز ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے خوب مزاحمت دکھائی۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بھی جب مقابلہ چار چار گول سے برابر تھا تو انڈین کھلاڑی سکھجیت سنگھ نے پینلٹی ضائع کر دی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے سیم لین نے پینلٹی پر گول کرنے کے بعد ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول کی برتری دلا دی۔ ہندوستان کی جانب سے آخری پینلٹی شمشیر سنگھ نے لگائی جس میں وہ گول کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ 24 جنوری کو نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان ہاکی ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل کھیلا جائے گا۔