ہربھجن سنگھ کا ریٹائرمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-12-2021
 ہربھجن سنگھ کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہربھجن سنگھ کا ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

  کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹر اور یوٹیوب پر شیئرکردہ ویڈیو میں اپنے 23 برس کے کیریئر کے اختتام کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہر اچھی چیز نے ایک روز ختم ہونا ہوتا ہے، آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔‘ 

اپنے پیغام میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کو یادگار اور خوبصورت بنانے والے ہر فرد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ہربھجن سنگھ کی ریٹائرمنٹ پر سابقہ و موجودہ کرکٹرز کے ساتھ شائقین نے بھی جہاں ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں ان کے اس فیصلے کو عمدہ اقدام قرار دیا۔

 

پراگیان اوجھا نے انہیں کیریئر کی مبارکباد دی تو لکھا کہ یہ کچھ ایسا تھا جس پر پورا ملک فخر کرتا ہے۔ بہت سے سپنرز کے لیے انسپائریشن بننے پر آپ کا شکریہ۔

اداکار باب بسواس نے اچھی یادوں کے لیے ہربھجن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’بھاجی ہم آپ کو مس کریں گے۔‘

انڈیا کے کامیاب ترین آف سپن بولر قرار دیے جانے والے ہربھجن سنگھ نے قومی ٹیم کی جانب سے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔