فرینچ اوپن: ستسپاس ، الیگزینڈر زویریوفائنل میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
فرینچ اوپن
فرینچ اوپن

 

 

 پیرس :یونانی اسٹار ٹینس کھلاڑی پانچویں سیڈ اسٹیفانو ستسپاس یہاں جاری فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئے ہیں۔ستسپاس نے منگل کی دیر شب کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں روس کے دوسرے سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو 6-3 ، 7-6 (3) ، 7-5 سے شکست دے کر مسلسل دوسرے سال فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ سیمی فائنل میں ستسپاس کا مقابلہ جرمنی کے چھٹے سیڈ الیگزنڈر زویریو سے ہوگا ، جنہوں نے الیجینڈرو ڈیویڈوچ فوکینا کو ایک گھنٹہ اور 36 منٹ تک جاری رہے مقابلے میں سیدھے سیٹوں میں 6-4 ، 6-1، 6-1 سے شکست دی ۔ زویرو اپنے کیریر میں پہلی بار فرینچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ہوئے ہیں۔ ستسپاس اور زویریو کے مابین اب تک سات میچ کھیلے گئے ہیں جس میں ستسپاس نے پانچ اور زویریو نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ستسپاس نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ میں بہتر حالت میں ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے سخت محنت کی ہے ، لیکن مجھے ابھی مزید چاہیے“۔