امارت کے سابق کپتان نوید اور شیمان پر 8 سال کی پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
 نوید اور شیمان
نوید اور شیمان

 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید اور ان کے ساتھی کھلاڑی شیمان انور بٹ پر 8 سال کے لیے ہر طرز کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان دونوں کو 16 اکتوبر 2019 کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور ان کی پابندی کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا۔ معاملے کی مکمل سماعت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 اور 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے میچ کے نتیجے پر غلط سرگرمیوں کے ذریعے اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور کرپٹ عناصر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر اینٹی کرپشن یونٹ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ نوید کو ٹی10 لیگ 2019 میں امارات کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا کہ نوید اور شیمان نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔

متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید کو 39 ون ڈے اور 31 ٹی20 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ 42 سالہ شیمان انور نے عرب ملک کی 40 ون ڈے اور 32 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی۔