یورو کپ فٹبال: کوارٹر فائنل مقابلے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یورو کپ فٹبال
یورو کپ فٹبال

 

 

 لندن:آج رات پہلے کوارٹر فائنل میں تین بار کے یوروپی چمپئن اسپین کا مقابلہ سوئٹزر لینڈ سے ہوگا جبکہ آج ہی بعد میں دوسرے میچ میں بلجیم اور اٹلی آمنے سامنے ہوں گے۔ کَل چیک جمہوریہ کا سامنا ڈنمارک سے ہوگا جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ یوکرین سے ہوگا۔

یورو کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپین اسپین اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ راؤنڈ آف سکٹین میں اسپین کی ٹیم کروشیا کو ہرا کر آئی ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ نےعالمی چیمپین فرانس کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک بیجلیئم کی ٹیم سابق عالمی چیمپین اٹلی سے ٹکرائے گی جبکہ بیلجیئم نے پرتگال کو شکست دی تو اٹلی آسٹریا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچا۔ ادھر کوپا امریکا کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرو اور پیراگوائے کی ٹیمیں میدان میں ہوں گی