شیڈول میں تبدیلی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2022
کورونا کے سبب ،ویسٹ انڈیز  کے شیڈول میں تبدیلی
کورونا کے سبب ،ویسٹ انڈیز کے شیڈول میں تبدیلی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

کورونا کی تیسری لہر کے باعث ویسٹ انڈیز کے دورہ ہند کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میچ 6 میں نہیں بلکہ 2 شہروں میں ہوں گے۔ بورڈ نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے تین میچ احمد آباد میں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچ کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز کے سفر کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم ہو۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 فروری سے 20 فروری تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ قبل ازیں یہ میچ کولکتہ اور احمد آباد کے علاوہ چار دیگر شہروں وشاکھاپٹنم، ترواننت پورم، جے پور اور کٹک میں ہونے تھے۔