رضوان کی آئی سی یو کی تصویریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دبئی : رضوان کی سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو کی تصویریں
دبئی : رضوان کی سیمی فائنل سے قبل آئی سی یو کی تصویریں

 

 

دبئی : پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی۔  پاکستانی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اخر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی اسپتال میں موجودگی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔ سیمی فائنل: رضوان کے چہرے پر سوجن کی تصویر وائرل شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے ملک کے لیے کھیلا اور اپنا بہترین کھیل پیشپاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہےکہ ٹیم کے مورال کو گرنے سے بچانے کے لیے رضوان کی بیماری سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

سیمی فائنل کے بعد کپتان بابراعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس میں ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو شدید چیسٹ انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ڈاکٹر نجیب کے مطابق محمد رضوان نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں اور ان کی زبردست ریکوری ہوئی، پھر انہیں میچ سے پہلے فٹ قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم رضوان کا بہترین عزم دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے ملک کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کیسی پرفارمنس دی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوان کی صحت سے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ پوری ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور یہ ٹیم کے مورال کے لیے کیا گیا۔کیا۔