دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 08-10-2026
دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

 



کولمبوسری لنکا کے آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی فوری طور پر چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی کو لکھے خط میں کہا کہ اب قیادت کی ذمہ داری اگلی نسل کو سونپنے کا وقت آگیا ہے۔دھننجایا ڈی سلوا کو جنوری 2024 میں سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مخلصانہ رائے ہے کہ اب قیادت کی ذمہ داری اگلی نسل کے حوالے کر دینی چاہیے۔ تاہم وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کے لیے دستیاب رہیں گے۔

سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی خدمات اور قیادت پر شکریہ ادا کیا اور ان کے بقیہ کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دھننجایا ڈی سلوا نے دیمتھ کرونارتنے کے بعد ذمہ داری سنبھالی تھی اور 18 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی قیادت کی۔ ان کی کپتانی میں سری لنکا نے 7 ٹیسٹ جیتے۔ بطور کپتان انہوں نے 36.45 کی اوسط سے 1130 رنز بنائے اور 44.44 کی بولنگ اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی کپتانی میں سری لنکا نے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ جیتے۔ 8 میں اسے شکست ہوئی جبکہ 3 ٹیسٹ ڈرا رہے۔2024 دھننجایا ڈی سلوا کے لیے کپتان کی حیثیت سے سب سے کامیاب سال رہا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے جیتی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز 2-1 سے ہارنے کے باوجود دی اوول میں کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کو ہوم سیریز میں 2-0 سے شکست دی۔دھننجایا ڈی سلوا نے ایسے وقت میں کپتانی چھوڑی ہے جب سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ سری لنکا کو اس سال ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی دونوں ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔