شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ کرکٹر شاہین آفریدی کے نکاح کی تیاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2023
شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ کرکٹر شاہین آفریدی کے نکاح کی تیاری
شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ کرکٹر شاہین آفریدی کے نکاح کی تیاری

 

 

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔ شاہین آفریدی کا نکاح کل بروز جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔

اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

اب رپورٹس سامنے آئی ہیں شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لیے شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں میزبان سہیل وڑائچ نے دوران انٹرویو شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی اور رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہین نے اللہ کا شکر اداکیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ ’میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی‘۔